Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکی سینئٹر کا بیان، ٹرمپ کے دور حکومت میں عوام محفوظ نہیں

امریکی سینئٹر اور 2020 کے صدارتی عہدے کی امیدوار کا کہنا ہے کہ امریکا کے عوام، ٹرمپ سے محفوظ نہیں ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی سینئٹر ایمی بلوبوچر نے سیاہ فاموں کے خلاف امریکی پولیس کے پرتشدد رویے، ملک گیر مظاہروں اور کورونا وائرس کے بری طرح پھیلاؤ کے بارے میں کہا کہ یہ سب ٹرمپ کے دورے حکومت میں تیز ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام اس ملک میں ذرا بھی محفوظ نہيں ہیں جہاں کے صدر ٹرمپ ہوں۔

امریکی سینئٹر ایمی بلوبوچر نے کہا کہ ہم امریکا میں محفوظ نہیں ہیں کیونکہ نہ صرف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ دیکھ رہے ہیں بلکہ ریپبلکن پارٹی کی ریلیوں اور جلوسوں کی وجہ سے 3 ہزار 600 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک امریکا میں 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ٹیگس