امریکی صدر کے اقدامات عالمی قوانین کے منافی: جوزف نای
جوزف نای نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی غفلت کی وجہ سے کورونا نے امریکہ کو اپنی لپیٹ میں لےرکھا ہے
امریکہ کے سابق وزیر دفاع کے مشیر جوزف نای نے مہر خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عالمی اداروں کو غیر موثر کرنے کے سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے نکل کر تاریخی غلطی کی ہے۔
جوزف نای نے کہا کہ امریکی صدر نے عالمی اداروں کی اہمیت کو ختم کر دیا ہے اور ان کے اقدامات عالمی قوانین کے سراسر خلاف ہیں، امریکی صدر کو عالمی قوانین کا پاس و لحاظ رکھنا چاہیے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
انہوں نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا اور کہا کہ ان کی غفلت کی وجہ سے کورونا نے امریکہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب تو امریکی صدر ٹرمپ خود بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
جوزف نای نے واضح کیا کہ 3 نومبر 2020 کے صدارتی انتخابات کے بعد بھی امریکہ کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ سامنے آنے والی سروے رپورٹوں کے مطابق جو بائیڈن اپنے حریف ٹرمپ سے آگے ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا انتخابات کے نتائج اگر ٹرمپ کے مزاج کے مطابق نہ ہوئے تو وہ اقتدار چھوڑنے میں لیت و لعل سے کام لیں گے۔