Nov ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • نائجیریا میں بوکوحرام کی جارحیت، 110 افراد جاں بحق

اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق نائجیریا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 110 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے خوشوبه میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کی جانب سے قتل عام میں کم از کم 110 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر کسان اور مچھیرے شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار بوکو حرام کے دہشتگردوں نے کھیتوں میں کام کرنے والے مرد اور خواتین کسانوں پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد کئی خواتین کو اغوا بھی کرلیا کیا گیا ۔

 نائجیریا میں بوکو حرام دہشت گرد گروہ  دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اب تک دہشتگردی کے کئی واقعات میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں ۔

ٹیگس