Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۸ Asia/Tehran
  • جارجیا میں ووٹنگ کے نتائج کو غیر قانونی قرار دیے جانے کی ٹرمپ کی درخواست مسترد

امریکہ کی ایک فیڈرل اپیل کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کی جانب سے ریاست جارجیا میں ووٹنگ کے نتائج کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

نومبر میں دائر کی گئي ایک اپیل میں ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے دعوی کیا تھا کہ جارجیا میں الیکشن میں بہت سی کمیاں تھیں جن میں سے ایک پوسٹل ووٹوں کے دستخطوں کا صحیح نہ ہونا ہے۔ پچھلے مہینے بھی امریکہ کے ایک جج نے جارجیا میں جو بائيڈن کے صدارتی الیکشن میں فتح کی تصدیق کو روکنے کی ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا۔ جج نے کہا تھا کہ ایسا کوئي ثبوت نہیں ہے جس سے پتہ چلتا ہو کہ جارجیا میں بے نظمی کی وجہ سے ووٹنگ پر اثر پڑا ہو۔

اس فیصلے کے بعد ٹرمپ کی ٹیم نے اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی لیکن اپیل کورٹ نے بھی اس کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دیر قبل ایک ٹویٹ کر کے دعوی کیا ہے کہ اگر جارجیا میں بیلٹ پیپروں پر موجود دستخطوں کو جانچنے کی اجازت مل جائے تو وہ آسانی سے اس ریاست میں جیت جائيں گے۔

ٹیگس