Dec ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس کی نئی قسم امریکہ پہنچ گئ

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کو ویکسین کی تقسیم پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مجموعی اموات 3 لاکھ 43 ہزار ہوگئی جبکہ امریکہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد کیسز اور تقریبا 1500 اموات رپورٹ ہوئیں۔

امریکہ میں دسمبر کے مہینے میں کورونا سے تقریبا 65 ہزار اموات ہوئیں۔

دوسری جانب ولمنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت ویکسین کی تقسیم کی رفتار انتہائی سست ہے، آنے والے دنوں میں امریکی قوم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ادھر ریاست کولوراڈو میں کورونا وائرس کے نئی قسم کے مریض کی تصدیق ہو گئی ہے، متاثرہ شخص کو الگ تھلگ کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریض نے حال ہی میں کوئی سفر نہیں کیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ جبکہ کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد نیویارک میں غیر ملکی مسافروں کیلئے قرنطینہ لازمی ہوگا۔

ٹیگس