Jan ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی جارحیت، متعدد فلسطینی زخمی و گرفتار

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کیا۔

قدس العربی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جنین  کے جنوبی علاقے جبع، قلقیلیہ کے علاقے کفر قدوم اور بیت لحم کے علاقے بیت فجار میں نہتے فلسطینیوں پر حملہ کیا اور آنسو گیس کے  شیل داغے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے اسی طرح 2 بچوں سمیت متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن فلسطینیوں پر حملے کرتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

صیہونی حکومت  یکم جولائی سے غرب اردن کی تیس فیصد زمینوں کو ضم کرنے کے منصوبے پرعمل کرنا چاہتی تھی تاہم فلسطینیوں اور مختلف ملکوں کا دباؤ بڑھنے کے بعد صیہونی حکومت اسے موخر کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے اعلان کے بعد پندرہ ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کی موجودگی میں اس پر دستخط کر دیئے۔

ٹیگس