Jan ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • نئے امریکی صدرکو کس بات نے پریشان کردیا

نئے امریکی صدر کو امریکہ میں کورونا وائرس سے بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں نے پریشان کر دیا ہے۔

نئے امریکی صدر جو بائیڈن نے مہلک وائرس سے بچنے کا منصوبہ بناتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ آنے والوں کو 14 روز قرنطینہ میں گزارنا ہوگا۔ امریکہ سے دوسرے ممالک جانے والوں کو بھی کورونا کی نیگیٹیو رپورٹ دینا ہوگی۔ ویکسینیشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے، مزید لوگوں کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق انتظامیہ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے لوگوں کا نقصان ہوا، وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین اب تک بیشتر شہریوں کو لگ جانی چاہیے تھی اور ہر امریکی شہری کو ماسک پہننے پر راضی کریں گے۔

امریکی صدر نے خدشہ ظاہر کیا کہ مہلک وائرس پر قابو پانے میں کچھ مہینے لگیں گے اور ساتھ ہی اگلے ماہ کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے۔

ٹیگس