Jan ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکا، ایک تہائی سیاہ فام فوجیوں کو نسلی امتیاز کا سامنا

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس ملک کے ایک تہائی سیاہ فام فوجیوں کو نسلی امتیاز کا سامنا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رخبر رساں ایجنسی روئٹرز نے حال ہی میں امریکی فوج میں نسلی امتیاز اور ایذائیں دینے کے بارے میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چار سالہ دور اقتدار میں فوج میں نسلی امتیاز میں شدت سے اضافہ ہوا ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج میں شامل تقریبا ایک تہائی سیاہ فام فوجیوں کو نسلی امتیاز اور ایذا رساني کا سامنا ہے۔ یہ تحقیق 12 مہینے تک چلی ہے۔

یہ اعداد و شمار ایسی حالت میں سامنے آئے ہیں کہ بہت سے امریکی فوجیوں نے شکایتوں کے بارے میں لاپرواہی کی وجہ سے شکایت سے گریز کیا اور انتظامیہ کی بدسلوکی سے ناراض ہیں۔

ٹیگس