Jan ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ سے دوستی کا صلہ سعودی عرب اور عرب امارات کو مل گیا

امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کو F-35 جیٹ طیاروں اور سعودی عرب کو ہتھیار دینے سے متعلق پیکیج پر فی الحال عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پیکیج پر عمل در آمد نہ کرنے کا مقصد نئی انتظامیہ کو ڈیل کا ازسرنو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ معمول کی انتظامی کارروائی ہے جو شفافیت اور اچھی حکمرانی کے لئے انتظامیہ کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔

بائیڈن انتظامیہ، یمن کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں جاری فوجی جارحیت کی حمایت ختم کرنے کا اشارہ بھی دے چکی ہے۔ 

واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے آخری مہینوں کے دوران متحدہ عرب امارات کو F-35 جیٹ طیاروں اور سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے سے موافقت کی تھی۔

ٹیگس