Jan ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • جوبائیڈن کے نام ٹرمپ کا خط

ٹرمپ نے ابھی تک جوبائیڈن کے ساتھ رابطہ نہیں کیا ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاوس چھوڑنے سے قبل نئے امریکی صدر جو بائیڈن کیلئے ایک تحریر چھوڑا ہے تاہم اس کے مندرجات کو جوبائیڈن اس وقت تک عام نہیں کر سکتے کہ جب تک جوبائیڈن اورٹرمپ کے مابین ملاقات نہ ہو جائے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان جن ساکی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ خط اہم اور سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ابھی تک جوبائیڈن کے ساتھ رابطہ نہیں کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کے بعد کہا تھا کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں ان کیلئے ایک خط چھوڑا ہے۔

واضح رہے کہ رونالڈ ریگن کی صدارت کے وقت سے جو بھی امریکی صدر وائٹ ہاوس کو چھوڑتا ہے اس سے قبل وہ ایک خط نئے آنے والے صدر کیلئے لکھتا ہے۔

ٹیگس