Mar ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکی ایوان نمائندگان کا اجلاس منسوخ

امریکہ کے ایوان نمائندگان کے آج ہونے والے اجلاسکو ہنگاموں کے خدشات کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

امریکی پولیس نے کہا ہے کہ کیپٹل بلڈنگ پر انتہا پسند گروپ کے حملے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد کیپٹل ہل اور اطراف کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ تاہم  کشیدگی بڑھنے اور ممکنہ طور پر ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلئے جمعرات کو ہونے والا اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 6 جنوری کو امریکی کانگریس پراس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہاں موجودہ صدر جوبائیڈن کی کامیابی کی توثیق کے لئے کانگریس کا اجلاس ہورہا تھا اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھے۔  کہا جارہا ہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے بیانات اور انتخابات میں دھاندلی کے دعوے کرکے اپنے حامیوں کو کانگریس پر حملے کے لیے اکسایا تھا جس کے بعد مشتعل افراد نے کیپٹل ہل پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی تھی۔

ٹیگس