Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  •  امریکہ کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے چین کی تیاریاں

امریکی فوجی مبصرین کا کہنا ہے کہ چین ملک کے شمالی علاقے میں 16 زيرزمین میزائل اسٹیشن بنارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنرل جیو گیلیان نے امریکہ سے ممکنہ جنگ کے لئے فوجی بجٹ بڑھائے جانے کو ضروری قرار دیا ہے۔

جنرل جیو گيلیان نے جو چین کے صدر کے بعد مسلح افواج کے سربراہ کی حیثیت سے ملک کی دوسری بڑی شخصیت شمار ہوتے ہیں، کہا ہے کہ چین کو "تھوڈائڈس پلان"  Thucydides   کے لئے تیاری کرلینی چاہیے۔

"تھوڈائڈس پلان" کے تحت کہ جسے ایک امریکی سیاسی نظریہ پرداز نے پیش کیا ہے، ایک بڑی طاقت کی جگہ دوسری نئی طاقت کے ابھرنے کے موقع پر جنگ ناگزیر ہوجاتی ہے۔

چین کے اس اعلی سینئر فوجی کمانڈر نے مذکورہ نظریئے اور سرحدی مسائل کے پیش نظر کہا ہے کہ  فوج کو اپنی طاقت بڑھانے کے لئے فوری اقدام کی ضرورت ہے۔

جنرل جیو گیلیان نے فوجی بجٹ میں اضافے کو ضروری بتاتے ہوئے کہا کہ چين بہت جلد امریکہ کی جگہ دنیا کی سب بڑی معاشی قوت بن جائے گا۔

فوجی امور کے ماہرین نے امریکہ کے ممکنہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے چین کے زیر زمین بین البراعظمی میزائلوں میں توسیع کی خبر دی ہے۔

سیٹلائٹ تصاویر کی بنیادوں پر امریکی فوجی مبصرین نے دعوی کیا ہے کہ چین ملک کے شمالی علاقے میں 16 زيرزمین میزائل اسٹیشن بنارہا ہے جہاں  چینی ساخت کے" دانگ فنگ 41 " قسم کے بلیسٹک میزائل نصب کئے جارہے ہيں جو آلاسکا سمیت برا‏عظم امریکہ کے بہت سے علاقوں تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکہ کے وزیرجنگ لويڈ آسٹن نے حال ہی میں چين کے خطرات کے مقابلے میں امریکہ کی فوجی صلاحیت اور توانائی میں اضافے کو ایک بنیادی ترجیح کے طور پر بیان کیا تھا۔

اس سے قبل چین کے وزیرخارجہ امریکی صدر جوبائيڈن کو متنبہ کرچکے ہیں کہ امریکہ " تایوان" کے معاملے میں چين کی ریڈلائن کو عبور نہ کرے۔

ٹیگس