کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ
Mar ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
کورونا کی تیسری لہر نے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے
یورپ کے کئی ملکوں میں کورونا کی نئی لہر کے آثار دکھائی دے رہے ہيں۔
کورونا کی تیسری لہرکے دوران بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہےکہ دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہو گا۔
میڈیا کے مطابق فرانس میں اس ماہ سے 16 علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا جب کہ پولینڈ میں کل سے 3 ہفتوں کے جزوی لاک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برازیل میں کورونا کیسز کی صورتحال ابتر ہونے کے سبب ملک گیر لاک ڈاؤن کا مطالبہ زورپکڑنے لگا ہے۔
دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اسپین نے ایسٹرکی چھٹیوں میں سفری پابندیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ادھربرطانیہ میں چھوٹی عمر کے بچوں کے لیےاسکول کھولنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔