Apr ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ترکی اور یورپ کے درمیان قربتیں

یورپی کونسل اور یورپی کمیشن کے سربراہ ترکی کے دورے پر پہنچے ہيں۔

یورپی کونسل کے سربراہ چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈئیر لائن ترکی کے دورے پر انقرہ پہنچ گئیں جہاں انہوں نے صدر اِردوغان سے ملاقات کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات پونے 3 گھنٹے تک جاری رہی اور اس دوران مارچ 2016 ء کے سمجھوتے کی تجدید، ویزے کی بندش کا خاتمہ اور 25 سال سے جاری کسٹم یونین معاہدے کی تجدید کے معاملات زیر بحث آئے۔

 دوسری جانب اقوام متحدہ کی پچھتر ویں جنرل کمیٹی کے سربراہ وولکان بوزکر بھی ترکی کے دورے پر پہنچے ہيں، ان کے دورے میں شام کا موضوع بھی شامل رہے گا۔  

 اپنے دورے کے دوران وہ صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں وہ قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفی شین توپ اور وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو کے ساتھ ملاقات کے بعد قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی سے خطاب کریں گے۔

ٹیگس