Apr ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ چین کشیدگي کے درمیان  جاپان کے وزیراعظم کا دورہ امریکہ ، کیا روک پائے گا چین کو امریکہ ؟

جاپان کے وزیراعظم اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی ہے۔

جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا امریکہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر جو بائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

سوگا کا طیارہ واشنگٹن کے مضافات میں واقع فضائیہ کے ایک اڈے پر اترا،جس کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس لے جایا گیا۔

جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی صدر کسی غیر ملکی رہنما سے ملاقات کررہے ہیں۔

جاپانی وزراعظم کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد بڑھانے اور جاپان امریکہ اتحاد کو مضبوط تر بنانا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آبنائے تائیوان میں چینی کارروائیوں اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔

 1969ء میں سابق جاپانی وزیراعظم ساتو ایساکو اور امریکی صدر رچرڈ نکسن کی ملاقات کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں ممالک کے رہنما مشترکہ اعلامیئے میں تائیوان کے مسئلہ کو شامل کریں گے۔

واضح رہے کہ تائیوان کے ارد گرد چین کی عسکری سرگرمیوں کے بارے میں امریکہ کی تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات امریکہ اور جاپان کے اتحاد کی اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے۔

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ہمارے پروگرام دیکھنے کے لئے سبسکرائب کریں

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

 

 

 

 

ٹیگس