روس: جاسوسی کے الزام میں یوکرائن کے سفارتکار کی گرفتاری
Apr ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
جاسوسی کے الزام میں یوکرائن کے سفارت کار کو روسی سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا۔
یوکرائن نے سوسونیوک کی حراست کو سفارتی آداب کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی فیڈریشن میں ایک سفارت کار کے ساتھ اس طرح کا سلوک نا مناسب ہے، کیوں کہ غیر ملکی سفارت کاروں کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق تحفظ حاصل ہے۔
روس ماضی میں بھی یوکرائنی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیتا رہا ہے تاہم کسی سفارت کار کو حراست میں لینے کا واقعہ شازو نادر ہی پیش آیا ہے۔
یاد رہے کہ سرحد پر روسی افواج کی تعداد میں اضافے اور مشرقی یوکرائن میں فوج اور ماسکو کے حامی علیحیدگی پسندوں کے درمیان تصادم کے بعد سے ماسکو اور کیف کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔