امریکہ، سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
May ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
امریکہ میں سالگرہ کی تقریب میں شریک چھے افراد گن کلچر کی بھینٹ چڑھ گئے۔
امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ واقعے کے وقت گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔
کولوراڈو پولیس کا کہنا ہے کہ جب ہم جائے وقوعہ پر پہنچے تو 5 افراد ہلاک ہوچکے تھے جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی دوران علاج ہلاک ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تقریب میں موجود بچوں پر ملزم نے فائرنگ نہیں کی۔ واقعہ کیوں رونما ہوا اس کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ جس کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
امریکہ میں گن کلچر کے سبب اسطرح کے المناک واقعات روز مرہ کا معمول ہيں۔