May ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • صیہونی فضائیہ کے اڈوں پر راکٹ حملوں سے تل ابیب کے ہوش اڑ گئے

فلسطینی استقامتی محاذ نے صیہونی فضائیہ کے 6 اڈوں پر حیران کن راکٹ اور میزائیل حملے کئے۔

فلسطین کے استقامتی محاذ کے میزائیل حملوں کا نشانہ بننے والے صیہونی فضائیہ کے چھے اڈوں کی تفصیلات جاری کردی گئيں۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی استقامتی محاذ سے وابستہ گروہوں کے راکٹ اور ميزائیل حملوں میں خودساختہ اسرائیلی ریاست کے چھے ائربیسز کو نشانہ بنایا گیا تھا جسے تل ابیب میں انتہائی حیرانی کے ساتھ دیکھا جارہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ غزہ پر بمباری کے نویں روز فلسطینی استقامتی محاذ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے صیہونی فضائیہ کے چھے اڈوں، حتسور، حتسریم، نوانیم، تل نوف، پالماخیم اور رامون کو اپنے راکٹ اور میزائیل حملوں کا نشانہ بناکر تل ابیب کے حکام کے ہوش اڑا دیئے۔

عرب 21 نیوز چينل نے اپنی ایک رپورٹ میں مذکورہ فضائی اڈوں پر ہونے والے راکٹ حملوں کا تفصیل سے جائزہ لیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فضائیہ کا سب اہم اور حساس فوجی اڈا رامون ائر بیس ہے۔

رامون ائربیس بئر سبع شہر کے انتہائی جنوب میں واقع ہے۔ اس فضائي اڈے کا فاصلہ مصر کے شہر سینا سے صرف 30 کلومیٹر ہے۔ غزہ پر بمباری کے لئے اسرائیلی جنگی طیارے عام طور سے اسی اڈے سے پرواز کرتے ہیں۔

حتسور ائربیس: بحرے روم کے ساحل پر قدس سے شریف کے بالکل سامنے واقع ہے جہاں س غزہ کا فاصلہ صرف 35 کلومیٹر ہے۔

حتسریم ائربیس بیئر سبع شہر کے بیچوں بیچ واقع ہے اور اس اڈے کو بھی عام طور سے غزہ پر بمباری کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

نواتیم ائربیس " ائرفورس 28 ائربیس"  سے معروف ہے اور یہ ایک بین الاقوای ہوائی اڈا ہے۔  یہاں صیہونی فضائيہ کے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے اسکاڈرن تعینات ہیں اور غزہ سے اس کا فاصلہ 70 کلومیٹر ہے۔ اس ائربیس کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہاں نیوی اور فضائیہ کی مشترکہ  کمان کا ہیڈ کواٹر واقع ہے۔

تل نوف ائربیس غاصب صیہونی حکومت کا انتہائی اہم اور حساس ائر بیس شمار ہوتا ہے جو تل ابیب کے جنوبی شہر "رخووت" میں واقع ہپے۔ کسی زمانے میں یہاں فلسطینی بلدیہ " زرنوقا" کا مرکز ہوا کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اڈے پر صیہونی فضائیہ کا اسکاڈرن 210 تعینیات ہے، صیہونی حکومت کے ڈرون طیارے بھی اسی اڈے سے اڑانیں بھرتے ہیں۔ اس ائربیس کا غزہ سے فاصلہ 45 کلومیٹر ہے۔

پالخيم ائربیس میں " شالداگ" یا 5101 سے موسوم صیہونی فضائيہ کے کمانڈو دستے تعینات ہیں۔ اس اڈے کو ٹاپ سیکرٹ آپریشنز  اور جارحانہ حملوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

فلسطینی استقامتی محاذ کے راکٹ حملوں میں صرف صیہونی فضائیہ کے اڈوں کو ہی نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ صحرائے نقب میں واقع صیہونی حکومت کے " 8200 " نامی یونٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔

صیہونی فوج نے فلسطینی استقامتی محاذ کے راکٹ حملوں میں اپنے صرف دو فوجیوں کے مارے جانے اور دو افراد کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔  

ٹیگس