May ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • پوری دنیا میں فلسطین کے حامی سڑکوں پر ، برطانیہ میں اسرائيل کے لئے ڈرون بنانے والی کمپنی پر کیا قبضہ ، کیا یہ بڑے انجام کا آغاز ہے ؟

فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے کے دوران مظاہرین نے ڈرون بنانے والی برطانوی کمپنی کی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرادیئے ۔

 برطانیہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران فلسطین کے حامی مظاہرین لیسٹر میں واقع اسرائیلی ڈرون فیکٹری پر چڑھ گئے۔

 خبررساں اداروں کے مطابق مظاہرین نے جنگی ڈرون بنانے والی فیکٹری کی چھت پر احتجاج کیا۔ اس دوران ’فلسطین ایکشن ‘نامی گروہ کے حامیوں نے فیکٹری کے ایک حصہ پر قبضہ کرلیا۔

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ کہ غزہ میں اسی فیکٹری کے تیار کردہ ڈرون استعمال ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے فیکٹری کے دروازے بھی بند کردیے، جس سے فیکٹری میں کام متاثر ہوا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ حالات سے نمٹنے کے لیے بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے جب کہ امدادی ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

 

 

ٹیگس