سلامتی کونسل میں امریکہ کی بدمعاشی
غزہ میں جنگ بندی کی قراردادوں کی منظوری کی راہ میں واشنگٹن کی طرف سے مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں -
امریکی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا غزہ میں جنگ بندی کے لئے فرانس کی مجوزہ قرارداد کو ویٹو کردے گا ۔
مذکورہ امریکی سفارتکار کا دعوی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے فرانس کی قرارداد ، مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو کمزور کردے گی ۔
فرانس کے صدر امانوئل میکرون ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے ایک آنلائن کانفرنس میں غزہ میں جنگ بندی کے لئے فرانس کی مجوزہ قرارداد پر اتفاق کرلیا ہے۔
امریکہ کی رخنہ اندازیوں کے باعث فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کی تمام کوششیں ناکام ہو رہی ہیں ۔
اقوام متحدہ میں فرانس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اراکین کو فرانس کی مجوزہ قرارداد کی کاپیاں تقسیم کردی ہیں ۔
اس سے پہلے چین ، ناروے اور تیونس نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے تشدد کو روکنے کے لئے ایک قرارداد پیش کی تھی جسے امریکہ نے ویٹو کردیا تھا ۔