امریکہ میں فائرنگ سے 32 افراد ہلاک و زخمی
امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں 32 افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی یونگسٹاون سٹی میں ہونے والی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ یہ فائرنگ ایک ورزش کلب میں ہوئی۔ اس کے علاوہ نیو جرسی ریاست کے علاقے فیر فیلڈ میں ہونے والی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ سنیچر کی رات بھی وینہ پلیس شہر میں ہونے والی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔
امریکہ میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں سالانہ ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
سرکاری سطح پر جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق امریکی سماج میں ستائیس کروڑ سے تیس کروڑ تک ہتھیار گردش کر رہے ہیں۔ یعنی ہر شخص کے پاس اوسطا ایک آتشیں ہتھیار موجود ہے۔
امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے جس کی بنا پراس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
امریکہ کے عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے مطالبات کے باوجود اسلحہ ساز کمپنیوں اور حکومت میں ان کی لابنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس کوئی موثر اقدام کرنے کی توانائی سے اب تک قاصر رہی ہے۔
امریکہ میں آتشیں ہتھیار بیچنے اور رکھنے کی کھلی چھوٹ کے باعث اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں ۔