میامی کی عمارت سے مزید 4 لاشیں نکالی گئیں، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی
Jul ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ریاست فلوریڈا میں عمارت کے ملبے سے مزید لاشیں نکالی گئیں ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں عمارت کے ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں، اس طرح ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔
عمارت کے ملبے کے نیچے مزید 147 افراد موجود ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ 13 منزلہ عمارت کی بنیادیں کمزور ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا۔
میامی کے میئر دانیلا لوین کاوا کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، متعدد ریسکیو ٹیمیں اسٹینڈ بائے پر بھی ہیں۔