Jul ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ

امریکی دارالحکومت میں واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد مارے گئے۔

 واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل پارک بیس بال اسٹیڈیم کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد بیس بال میچ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔

 مقتولین سے متعلق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آنے والے دو افراد ان دو گاڑیوں میں سے ایک میں بیٹھے تھے جو فائرنگ میں استعمال ہوئی جبکہ میچ دیکھنے کے لئے آنے والی خاتون بھی اس فائرنگ میں ماری گئیں۔

رواں ماہ سات جولائی کو امریکا کی مختلف ریاستوں میں جشن آزادی کے موقع پر فائرنگ کے واقعات میں 233 افراد جان سے گئے جبکہ چھ سو اٹھارہ افراد زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیفات شروع کر دی ہیں۔

ٹیگس