Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • جرمنی اور یورپ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پرتباہی

سیلاب نے جرمنی اور یورپ میں بڑے پیمانے پرتباہی مچائی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی اور مغربی یورپ میں سیلاب سے تباہ کاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اور یورپ میں اب تک 216 افراد  سیلاب سے ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ جرمنی میں اب تک سیلاب سے 180 افراد ہلاک  اور 150 افراد لا پتہ ہیں۔

جرمنی کے صوبے «راینلاند-فالتس» میں سیلاب کا اثر سب سے زیادہ دیکھا گیا جہاں اب تک 132 افراد ہلاک اور 766 زخمی ہوئے ہیں ۔

ٹیگس