Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • ترکی میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک 122 زخمی

ترکی کے صدر کے ترجمان ابراہیم کالین نے لگنے والی آگ کو بہت بڑا قومی نقصان قرار دیا۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق آگ ترکی کے علاقے انطالیہ کے جنگلات میں لگی، جس کے باعث 3 افراد ہلاک اور 122 سے زائد زخمی ہوگئے۔ انطالیہ کے جنگلات میں بدھ کے روز چار مقامات پر آگ لگی، جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ترکی میں جنگل کی آگ آبادیوں تک پہنچ گئی، سیاحتی مقام مرمریس میں کئی گھر اور ہوٹلز آگ کی زد میں آگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مرمریس سے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، درجنوں ہیلی کاپٹرز، اور فائرانجن آگ پر قابوپانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ترکی کے صدر کے ترجمان ابراہیم کالین نے لگنے والی آگ کو بہت بڑا قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ٹیگس