Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  •  امریکہ اور روس کے مابین سرد جنگ عروج پر، امریکہ سے 24 روسی سفارتکاروں کا انخلا

امریکہ اور روس کے مابین سرد جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں تعینات روس کے سفیر آناتولی آنتونوف نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے روس سے کہا ہے کہ وہ 3 ستمبر تک اپنے 24 سفارتکاروں کو امریکہ سے نکال دے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی نے روس کے 24 سفارتکاروں کو نکالے جانے کے اقدام کو امریکہ اور روس کے مابین شدید اختلافات کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے ابھی تک نہیں کہا کہ نکالنے کی وجہ کیا ہے۔ روس کے سفیر نے کہا ہے کہ سفارتکاروں کی روس واپسی کے بعد ان کے بدلے دوسرے سفارتکار امریکہ نہیں جائیں گے اس لئے کہ امریکہ نے ویزا دینے کے عمل کو سخت بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ روس اور امریکہ کے مابین یہ اختلافات روس اور امریکہ کے صدور کے مابین 10 سال کے بعد 16 جون کو جنیوا میں ایک دوسرے سے ملاقات اور مختلف مسائل کے بارے میں بات چیت کے باوجود سامنے آئے ہیں۔

 

ٹیگس