Sep ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکی ریاستوں میں طوفان کی تباہ کاریاں

امریکی ریاست لوئیزیانا میں آئیدا طوفان کے ایک ہفتے بعد بھی لاکھوں کی تعداد میں امریکی شہریوں کو مسائل و مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک پنچانوے ارب ڈالے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا چکا ہے۔

سی بی ایس ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آئیدا طوفان سے اب تک امریکہ کی اکیس ریاستیں متاثر ہو چکی ہیں جبکہ پینسٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور دسیوں افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

اس طوفان کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان ریاست لوئیزیانا کو پہنچا ہے جہاں اب تک بجلی بحال نہیں کی جا سکی ہے۔

ادھر نیویارک میں بھی ایک عمارت میں بارہ افراد کی ہلاکت کے بعد صورت حال خاصی بحرانی بنی ہوئی ہے جبکہ اس ریاست کے لوگ بھی اب تک بجلی کی بحالی سے محروم ہیں۔

مزید دیکھئے:

شدید بارش، طوفان اور سیلاب کے بعد نیویارک میں بحرانی صورتحال۔ ویڈیو

امریکہ میں آئیڈا طوفان کی تباہی۔ ویڈیو

امریکہ میں طوفان اور سیلاب 48 افراد ہلاک

ٹیگس