Nov ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • بحیرہ اسود میں نیٹو کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کی ضرورت نہیں: پوتین

روس کے صدر نے کسی منصوبہ بندی کے بغیر بحیرہ اسود یا بلیک سی میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی فوجی مشقوں کو ماسکو کے لئے بھاری چیلنج قرار دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انھوں نے نیٹو کی سرگرمیوں پر ردعمل میں روس کے وزیر دفاع کی جانب سے بلیک سی میں فوری فوجی مشقوں کے انعقاد کی تجویز مسترد کر دی ہے کیونکہ وہ علاقے میں کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتے۔

روس کے صدر نے مزید کہا کہ بحیرہ اسود میں اس ملک کی وزارت دفاع کی سرگرمیاں صرف نیٹو کے جنگی طیاروں اور بحری جہازوں پر نظر رکھنے تک محدود رہیں گی۔ حکومت روس نے حالیہ دنوں میں بلیک سی میں بڑے پیمانے پر جاسوس اور بمبار طیاروں کی پرواز کی شکل میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی خطرناک سرگرمیاں بڑھنے اور علاقے میں امریکہ کے دو جنگی جہازوں کی موجودگی پر سخت تنقید کی تھی۔ 

کرملین کے ترجمان دیمتری پسکوف نے اس سے قبل یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے پر مبنی امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نیٹو ہے جس نے خود کو روس کی سرحدوں سے نزدیک پہنچا دیا ہے اور ماسکو بھی لازمی دفاعی اقدامات انجام دے گا۔

ٹیگس