امریکہ، بچے کی خاطر سوتیلے باپ نے حقیقی باپ کی جان لی ۔ ویڈیو
Nov ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
امریکہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کی اولاد کے حقیقی باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
ان دنوں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک شخص کو مختصر جھگڑے کے بعد دوسرے شخص پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک شخص اپنی پہلی بیوی کے پاس موجود اپنے بچے کو واپس لینے آتا ہے مگر اُس کی سابق بیوی کا شوہر اس بات پر راضی نہیں ہوتا۔ اسی بات کو لے کر دونوں میں جھگڑا ہوا اور نتیجتاً سوتیلے باپ نے بچے کے حقیقی باپ کو گولی مار کر ہمیشہ کے لئے راستے سے ہٹا دیا۔
امریکہ میں تشدد اتنہاپسندی اور مسلحانہ جھڑپیں روز کے معمولات میں شامل ہیں اور وہاں ایک دوسرے کے خلاف اسلحے کا استعمال اور فائرنگ کر کے کسی کی جان لینا، لوگوں کے بائیں ہاتھ کا کھیل شمار ہوتا ہے۔