Dec ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • یوکرین کی سرحد پر تعینات روسی فوجیوں کی واپسی

روس نے یوکرین کی سرحد پر تعینات اپنے فوجیوں کی واپس بلا لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یوکرین کی سرحد پر تعینات 10 ہزار فوجی واپس بلا لئے ہیں اور علاقے میں ایک ماہ سے جاری فوجی مشقیں بھی ختم ہو گئیں ۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج کو یوکرین کی سرحد کے ساتھ کریمیا روسٹو میں تعینات کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا تھا کہ امریکہ اور نیٹو گارنٹی دیں تو روس یوکرین سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کر سکتا ہے تاہم ان کہ کہنا تھا کہ یوکرائن کی حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔

یوکرین کی سرحد پر تعینات روسی افواج کی تعیناتی سے روس کی مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد امریکہ نے فوجی کشیدگی کی صورت میں روس پر سخت پابندیوں کا عندیہ دیا تھا جس کے جواب میں روس نے  سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

ٹیگس