Jan ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • نیویارک میں آتش زدگی، انیس جاں بحق

امریکی شہر نیویارک کی ایک عمارت میں آگ لگ جانے سے انیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔

فارس نیوز کے مطابق اتوار کے روز شہر کے برونکس علاقے میں ایک عمارت آتش زدگی کا شکار ہو گئی جس کے باعث انیس افراد جھلس کر اپنی جان گھو بیٹھے۔

بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیں۔اس واقعے میں کم از کم ساٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

نیویارک کے میئر اریک ایڈمز نے اس واقعے کو شہر کی تاریخ میں بدترین آتش زدگی قرار دیا ہے بعض امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں میں نیویارک میں آتش زدگی کا ایسا واقعہ نہیں دیکھا گیا۔

مقامی وقت کے مطابق یہ واقعہ صبح گیارہ بچے پیش آیا جس میں آگ تیسری منزل سے شروع ہوئی مگر بعد میں اس کا دائرہ دوسری منزلوں تک بھی پھیل گیا۔

 آتش زدگی کی وجہ ایک الیکٹرک اسپیس ہیٹر میں ہونے والے اسپارک اور  پھر اس میں لگنے والی آگ کو قرار دیا گیا ہے۔

ٹیگس