Jan ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
  • روس اور نیٹو آمنے سامنے، پوتین کا نیٹو کو انتباہ، امریکی وزیر خارجہ کی روس کو دھمکی

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے نیٹو کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پوتین نے مغرب کے فوجی اتحاد نیٹو کے مشرق کی طرف پھیلتے دائرے اور امریکہ سمیت نیٹو کے ساتھ روس کے مذاکرات کے تعلق سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس تعلق سے ماسکو کے پاس پیچھے ہٹنے کی گنجائش نہیں ہے۔

پوتین نے سنیچر کو روسی ٹی وی چینل ایک سے ملک کے خلاف امریکہ اور اسکے نیٹو اتحادیوں کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسے حالات پیدا کردیئے ہیں کہ اب اس سے زیادہ پیچھے ہٹنے کی گنجائش نہیں ہے اور روس کی نیٹو اور مغرب کے خلاف کارروائی میں کسی طرح کے شک و شبہہ کی گنجائش نہیں ہے۔

دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے یوکرین کے موضوع پر واشنگٹن-ماسکو کے مابین جاری کشیدگی کے بیچ، اس حوالے سے یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل سے ٹیلیفونی گفتگو کی۔ رپورٹ کے مطابق، بلنکن اور بورل نے یوکرین کی سرحد کے قریب روسی فوجیوں کی بڑھتی تعداد کا جواب دینے کے تعلق سے گفتگو کی۔

امریکی وزیر خارجہ نے انتباہ دیا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی طرف سے کسی بھی جارحانہ رویے کا فورا سخت جواب دیں گے۔

ٹیگس