Jan ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • روس اور یوکرین کے وفود کے مابین 8 گھنٹے تک طویل مذاکرات

پیرس میں روس اور یوکرین کے وفود کے مابین 8 گھنٹے تک طویل مذاکرات ہوئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے محاذ پر لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کے تناظر میں روس اور یوکرین کے وفود کی پیرس میں ملاقات ہوئی اس موقع پر جرمنی اور فرانس کے نمائندے بھی موجود تھے۔

 یوکرینی صدر نےچار ممالک کے درمیان مذاکرات کو امن کی جانب بڑا قدم قرار دیا۔ جبکہ ان مذاکرات میں روس کے نمائندے "دیمیتری کوزاک" نے کہا کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا اور کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ 2 ہفتے بعد برلن میں منعقد ہو گا۔

امریکہ جو مشرق میں اپنی حریف بڑی طاقت روس پردباؤ ڈالنے کے لئے ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی حیلہ بہانا اور راستہ تلاش کرتا رہتا ہے، اس وقت یہ دعوی کرتے ہوئے کہ یوکرین کی سرحدوں پر روسی فوجیوں کی موجودگی اس ملک کے لئے ایک خطرہ شمار ہوتی ہے، اس علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے اور روس پر دباؤ ڈالنے کے لئے نئے بہانے کی تلاش میں ہے جبکہ روس نے بارہا اعلان کیا ہے کہ یوکرین کی سرحدوں سے ملحقہ علاقوں میں اس کے فوجی اقدامات معمول کی کارروائی ہیں، لیکن امریکہ اوراس کے اتحادی بدستور روس یوکرین سرحد کے حالات کشیدہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

ٹیگس