Jan ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۸ Asia/Tehran
  • یوکرین میں جنگ کی آگ بھڑکانے کی کوشش، بیلاروس کا بڑا بیان، میدان جنگ میں کود پڑیں گے

بیلاروس کے صدر کا کہنا ہے کہ اگر مغرب نے روس پر حملہ کیا تو ہم بھی میدان جنگ میں کود پڑیں ‏گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشنکو نے واضح طور پر اعلان کر دیا ہے کہ اگر مغرب نے روس پرحملہ کیا تو مینسک جنگ کے میدان میں کود پڑے گا۔

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی بڑھنے اور مغربی ممالک کی جانب سے تحریک آمیز بیانات دیئے جانے کے ساتھ بیلاروس کے صدر نے اس کشیدگی کے بارے واضح طور پر اپنے موقف کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے ٹیلی ویژن سے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک، امریکا اور مغربی ممالک کے کسی بھی فوجی اقدام کے وقت روس کا پوری طرح سے ساتھ دے گا۔

ہیل ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ بیلاروس کے صدر نے جمعے کے روز اپنے ٹی وی انٹرویو میں روس کے ساتھ بلاروس کے بہترین تعلقات کے بارے میں بیان کرتے ہوئے ماسکو کو اپنا اتحادی اور دوست ملک قرار دیا اور یوکرین کے بارے میں روس کے ساتھ امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں کی کشیدگی پر روشنی ڈالی۔

بیلاروس کے صدر نے اپنے اس خطاب میں روس کے ساتھ اپنے ملک کے بہترین تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان اتحاد کی تعریف کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ اگر مغربی ممالک نے روس یا بیلاروس پر حملہ کیا تو جنگ ہو جائے گی اور مینسک اور ماسکو ایک دوسرے کی حمایت میں جنگ کے میدان میں اتر پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے ملک کو جارحیت کا سامنا ہوا تو یہاں پر لاکھوں روسی فوجی موجود ہوں گے اور بیلاروس کے لاکھوں فوجی اپنے دوست فوجیوں اپنی پاک سرزمین کی حفاظت کریں گے۔

یوکرین کے ساتھ مشترکہ سرحد رکھنے والے بلاروس کے صدر نے کہا کہ وہ ہمسایہ ملک سے جنگ نہيں چاہتے، ان کا کہنا تھا کہ خدا نہ کرے میں یوکرین سے جنگ کروں۔

ٹیگس