Jan ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے میزائلی تجربوں نے امریکہ کو جھکنے پر مجبور کردیا

شمالی کوریا کے میزائلی تجربوں نے امریکہ کو جھکنے پر مجبور کردیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اپنے موقف میں لچک پیدا کرتے ہوئے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئے۔

واشنگٹن نے اسی طرح شمالی کوریا کے نئے میزائلی تجربے پر رد عمل دکھاتے ہوئے پیانگ یانگ کے اس اقدام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

شمالی کوریا نے 2017 کے بعد آج اتوار کو اپنے سب سے طاقت ور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میزائل مشرقی سمندر (جاپان سمندر) کی جانب داغا گیا۔ تاہم ابھی تک اس سلسلے میں جے سی ایس کی طرف سے مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

دریں اثنا جاپانی کوسٹ گارڈ نے اتوار کی صبح شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ میزائل لانچ کی وارننگ جاری کی اور جہازوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ اگر اس میزائلی تجربے کی سرکاری طور پر تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا ساتواں میزائل تجربہ ہوگا۔

ٹیگس