اگر اقتدار میں پہنچے تو کانگریس پر حملہ کرنے والوں کو معاف کر دیں گے: ٹرمپ
امریکا کے سابق صدر نے کہا ہے کہ اگر وہ پھر سے اقتدار میں آئے اور صدر بنے تو کانگریس کی عمارت پر حملہ کرنے والے فسادیوں اور شر پسندوں کو معاف کر دیں گے۔
ٹرمپ نے یہ دعوی کیا کہ اگلی بار اقتدار ملنے کی صورت میں وہ 6 جنوری کے گناہگاروں کو معاف کر دیں گے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت جب امریکی کانگریس کی خصوصی کمیٹی، گانگریس کی عمارت پر 6 جنوری 2021 کو کئے گئے حملوں کے بارے میں تحقیقات میں مصروف ہے، ٹرمپ نے اس تشدد میں ملوث افراد کو معاف کرنے کی بات کہی ہے۔
ٹیکساس میں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ آگلے انتخابات میں اگر وہ کامیاب ہتے ہیں تو پھر کانگریس کی عمارت پر حملہ کرنے والوں کو معاف کر دیں گے۔
حالانکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں شرکت کریں گے یا نہيں۔
واضح رہے کہ امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے معاملے میں ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں پر لوگوں کو ورغلانے کے الزامات ہیں۔
اس حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل تھا۔
امریکا کے 2020 کے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن نے کامیابی حاصل کی تھی اور ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا لیکن ٹرمپ ابھی تک اپنی شکست قبول نہيں کر رہے ہیں۔ ان کا دعوی ہے کہ صدارتی انتخابات میں دھاندھلی ہوئی تھی۔