بحران یوکرین، مغربی میڈیا پر روس ناراض، آگ میں گھی کا کام کر رہا ہے میڈیا
روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مسئلے کو مغربی میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے بارے میں کچھ مغربی ذرائع ابلاغ میں جو باتیں کہی جا رہی ہیں، ان میں مبالغہ آرائی سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
روس کا کہنا ہے کہ مغربی میڈیا، یوکرین پر روس کے حملے کے بے بنیاد دعوے کو مسلسل پیش کر رہا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے سوئزرلینڈ کے ایس آر ایف چینل کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا ذکر کیا۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس نے ہزاروں کلومیٹر دور سے ہتھیاروں کو سائبریا سے یوکرین پہنچایا ہے، اس حساب سے وہ ایسی باتیں کرکے لوگوں کے ذہن کو ایک حملے کے لئے تیار کر رہے ہیں۔
روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی رپورٹ تیار کرنے سے پہلے ان رپورٹوں کے بارے میں تصدیق کرنی چاہئے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین اور روس کے بارے میں مغربی میڈیا کی مبالغہ آرائی اب اس مقام تک پہنچ گئی ہے جس کو جنون کے علاوہ کچھ نہیں کہا جا سکتا
یوکرین میں رہنے والے حکومت مخالفین کا بھی یہ خیال ہے کہ ملک پر روس کے ممکنہ حملوں کی تبلیغ کرکے یوکرین، اس ملک کے شہریوں کو خوفزدہ رکھنا چاہتا ہے۔
قابل ذکر رہے کہ روسی حکام اس بات کو بہت پہلے کی واضح کر چکے ہیں کہ مغرب کی جانب سے اس بات کا پروپیگینڈا کہ روس کبھی بھی یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، سیاسی حربہ ہے۔