Feb ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکی اسکولوں کے اندر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ

امریکہ میں بڑھتے انتہاپسندی اور تشدد کے واقعات کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں بھی خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔

رویٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی ریاستوں منجملہ ویسکانسن، نواڈا اور مینے سوٹا کے اسکولوں میں ہوئی فائرنگ میں کم از کم دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔

ایوری ٹاؤن فار گن سیفٹی نامی ایک امریکی مرکز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تعلیمی سال کے دوران ملک بھر میں فائرنگ کے ایک سو اکتالیس واقعات درج کئے گئے اور یہ تعداد اب تک کی سب سے بڑی تعداد رہی ہے۔

امریکہ میں اسلحے کی خرید اور اسکا استعمال آزاد ہے جس کے باعث ہر سال ہزاروں افراد ملک میں رائج گن کلچر کا شکار ہو کر ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ سوئٹزرلیند کے ایک مرکز اِسمال آرمز سروے (ایس اے ایس) کے مطابق ہر سو شہریوں کے مقابلے میں ایک سو بیس ہتھیار امریکہ میں پائے جاتے ہیں۔

امریکہ میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی طور سے ہونے والی اسلحے کی خرید و فروخت کے پیش نظر عوام کے پاس موجود ہتھیاروں کی صحیح اور یقینی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر سوئٹزرلینڈ کے مذکورہ (ایسے اے ایس) مرکز کے مطابق امریکی عوام کے پاس تین سو ترانوے میلین یا انتالیس کروڑ تیس لاکھ ہتھیار موجود ہیں۔

ٹیگس