Feb ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • مغربی ممالک روس کے مقابلے میں یوکرین کو مضبوط بنانے کی کوشش میں: روسی وزیر خارجہ

روس نے مغربی ممالک کی طرف سے یوکرین کو عسکری نظر سے مضبوط بنانے کی کوششوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاووش اوغلو سے ٹیلیفونی گفتگو میں یہ بات کہی۔ یوکرین کی صورت حال، روس کی طرف سے امریکہ اور نیٹو سے سکورٹی کی ضمانت کی درخواست، بدھ کو ہوئی اس گفتگو کے اصل موضوع تھے۔

روسی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ لاوروف اور چاووش اوغلو نے یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے دونباس کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

روسی وزیر خارجہ نے یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کے تعلق سے مغربی ملکوں کے کشیدگی بڑھانے والے رویہ پر حیرت کا اظہار کیا۔

حالیہ دنوں میں امریکہ اور اسکے مغربی اتحادیوں نے ایسی حالت میں 16 فروری کو روس کے یوکرین پر حملہ کرنے کا دعوی کیا تھا کہ ماسکو کے خلاف اس نفسیاتی جنگ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا بلکہ بدھ کے روز روس نے یوکرین کی سرحد کے نزدیک تعینات اپنے فوجیوں کی کچھ تعداد کو وہاں سے واپس بھیج دیا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور اسکے اتحادی روس کو نقصان پہونچانے کی کوشش میں تھے جس کے لئے انہوں نے یوکرین کے مسئلہ کو بہانہ بنایا۔

ٹیگس