Feb ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
  • یوکرین-روس بحران کے حل کے لئے ترکی کی ثالثی کی پیشکش

ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس-یوکرین کے مابین مذاکرات کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔

مولود چاووش اوغلو نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ ان کا ملک ماسکو-کی ایف کے مابین ثالثی کرنے اور ان میں مذاکرات کے لئے میزبانی کو آمادہ ہے۔

ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، چاووش اوغلو نے یوکرین کے اپنے ہم منصب دمیترو کولبا اور روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے الگ الگ ٹیلیفونی گفتگو کی۔

بیان میں آیا ہے کہ چاووش اوغلو نے لاوروف سے گفتگو میں یوکرین-روس کشیدگی سے متعلقہ صورت حال کا جائزہ لیا اور اس مسئلہ کو سفارتی طریقے سے حل پر زور دیا۔

اسی طرح ترک وزیر خارجہ نے اپنے یوکرینی ہم منصب کولبا سے ٹیلیفونی گفتگو میں بھی روس-یوکرین تنازعہ کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا۔

ٹیگس