Feb ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل نے کی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی

فلسطینی ذرائع‏ ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

فلسطینی ذرائ‏ع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے کل رات لبنان کے شہر صور کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے اسی طرح جمعہ کے روز بھی لبنان کے دارالحکومت بیروت کی فضائی حدود کی بھی خلاف ورزی کی تھی۔

واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیل کی 33 روزہ جارحیت کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرار داد نمبر 1701 پاس کر کے اسرائیل کی جانب سے لبنان پر ہر قسم کی جارحیت سے اسے منع کیا تاہم اسرائیل اس کی پرواہ کئے بغیر لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ٹیگس