Feb ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • روسی فوجی آپریشن پر امریکی صدر کا ردعمل

امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونباس میں روسی فوجی آپریشن کے لئے روسی صدر پوتین کے احکامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا روس کو ذمہ دار قرار دے گی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی صدر پوتین نے ایک منصوبہ بند جنگ کا انتخاب کیا ہے جس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس جنگ سے ہونے والی تباہی کا واحد ذمہ دار روس ہو گا اور امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر روس کے اس اقدام کا جواب دے گا۔

بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ حالات پر نظر رکھیں گے اور کل اپنے گروپ سات کے اتحادیوں کے ساتھ میٹنگ کرکے روس کے خلاف آگے نتیجوں کا اعلان کرنے کےلئے امریکی لوگوں سے خطاب کریں گے اور روس کے خلاف سخت ترین پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔

دوسری جانب یوکرین کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے مشکل وقت میں امریکا اور مغرب کی جانب سے کھل کر یوکرین کا ساتھ نہ دینے پر مغرب پر شدید تنقید کی ہے- ماہرین کا کہنا ہے کہ روس - یوکرین کشیدگی اور جنگ کو امریکا اور مغربی ملکوں نے ہی ہوا دی ہے۔

ٹیگس