Feb ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran

یوکرین کے خلاف روس کی فوجی کارروائی کا آج پانچواں دن ہے۔ اس درمیان دونوں ممالک کی فوجوں نے ایک دوسرے کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کرنےکا دعوا کیا ہے۔ جنگ کے دوران طرفین کو پہنچنے والے نقصان کی بعض ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں تاہم اطلاعات ہیں کہ روسی فوجی بدستور یوکرین کے مختلف علاقوں میں اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں انہیں یوکرینی فوج کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ جنگ کے دوران فوجی و عسکری مراکز کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نقصان پہونچ رہا ہے۔

ٹیگس