Mar ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • یوکرین کے ٹیلی ویژن ٹاور پر میزائل حملہ، 10 ہلاک و زخمی

یوکرین کے دارالحکومت کی ایف کے علاقے شوچنکیفسکی میں مرکزی ٹیلی ویژن ٹاور پر روس کے میزائل حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تاہم عمارت تباہ نہیں ہوئی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شہر میں دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے بعد بابی یار ڈسٹرکٹ میں واقع عمارت سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا اور ایمرجنسی سروس کے مطابق اس حملے میں پانچ افراد مارے گئے۔

کی ایف کے میئر ویتالی کلچکو نے کہا کہ حملے سے ٹاور کے ٹرانسفارمر سب اسٹیشن کو نقصان پہنچا جو بجلی کے ساتھ ساتھ کچھ ہارڈویئر بھی فراہم کرتا ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ پروگرامنگ کی بحالی کے لیے بیک اپ سسٹم چلایا جائے گا۔

اس سے قبل روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے روس پر ہونے والے انفارمیشن کے حملوں کی روک تھام کے لئے کی ایف میں ٹیکنالوجی کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی بات کی تھی۔

انہوں نے اس دوران ایس بی یو سیکیورٹی سروس اور سائیکلوجیکل آپریشنز یونٹ کو نشانہ بنانے ضرور کی بات کی تھی تاہم اس میں ٹیلی ویژن ٹاور کو نشانہ بنانے کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے دارالحکومت کی ایف کے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوجائیں۔

ماسکو سے عرب میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوج کی ایف کے اہم اہداف کو درست نشانہ بنانے والے ہتھیاروں سے نشانہ بنائے گی۔

ٹیگس