یوکرین جنگ کا ساتواں دن، پورٹ سٹی خرسون پر روسی فوج کا قبضہ
یوکرین پر روس کے حملے کے ساتویں دن روسی فوج نے اس ملک کے پورٹ سٹی خرسون پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
بدھ کے روز روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ روسی فوج نے بلیک سی کے ساحل پر واقع خرسون شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔ خرسون کی آبادی 5 لاکھ ہے اور یہ روسی فوج کے قبضے میں آنے والا اب تک کا سب سے بڑا شہر ہے۔
کھیرسن اسٹراٹیجک طور پر اہم شہر سمجھا جاتا ہے اور بلیک سی اور دریائے نیپر پر ایک اہم بندرگاہ ہے۔
روسی وزارت دفاع کا یہ بھی خیال ہے کہ شہر کا بنیادی ڈھانچہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور لوگوں کو اشیاء خورد و نوش اور دیگر ضرورت کی چيزوں کی کوئی کمی نہيں ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلدیہ اور روسی فوج کے درمیان علاقے میں قانون کے نفاذ اور عمومی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے موضوع پر گفتگو ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین میں روسی فوج نے 60 دیگر فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں اور اب تک 1500 سے زائد فوجی ٹھکانے تباہ ہوچکے ہیں۔