Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • تیل کی قیمتوں میں مسلسل  اضافہ

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت ایک سو سولہ ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

روس کے خلاف شدید بین الاقوامی دباؤ توانائی خاص طور سے خام تیل کے شعبے میں شدید مسائل پیدا ہونے کا باعث بنا ہے۔

ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق توانائی کی امریکی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں تیل کے ذخائر حالیہ چند برسوں کے دوران نہایت کم ہو کر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اور تیل کی قیمت ایک سو سولہ ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی ہے جو اگست دو ہزار تیرہ کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ قیمت شمار ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اگر توانائی اور روسی تیل و گیس کی برآمدات پر مزید پابندیاں عائد کرتا ہے تو تیل کی منڈیوں کی صورت حال شدید بحرانی ہو جائے گی۔

دنیا کے خام تیل کا دس فیصد حصہ روس کے اختیار میں ہے اور روسی تیل کی برآمدات پر پابندی کے نتیجے میں توانائی کی منڈی کو اور بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ جائے گا جس کی بنا پر عالمی سطح پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

ٹیگس