Mar ۰۴, ۲۰۲۲ ۲۳:۱۶ Asia/Tehran
  • جنگ یوکرین میں آیا نیا ٹوئسٹ، خطرناک واگنر جنگجو یوکرین پہنچے

لیبیا کے ایک فوجی ذرائع نے العربی الجدید کو بتایا ہے کہ روس کی سیکورٹی کمپنی واگنر کے عسکریت پسندوں نے لیبیا چھوڑ دیا ہے اور یوکرین روانہ ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی لیبیا میں ایک فوجی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ روسی چھاپہ مار گروہ واگنر کے جنگجو لیبیا سے نکل کر یوکرین کی جانب روانہ ہو گئے ہیں تاکہ روس کے فوجی آپریشن میں ان کی طاقت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

لندن سے شائع ہونے والے العربی الجدید جریدے نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے جس نے اپنی شناخت خفیہ رکھی ہے، لکھا ہے کہ جنوری کے مہینے میں ایک فوجی طیارے کے ذریعے خفیہ طور پر واگنر کے سیکڑوں عسکریت پسندوں کو روس منتقل کر دیا گیا۔ مصر کے ایک فوجی ذریعے نے بھی بتایا ہے کہ روس نے واگنر کے عسکریت پسندوں کے علاوہ افریقہ کے دیگر علاقوں میں تعینات اپنے دوسرے فوجیوں کو بھی بلا لیا ہے۔  مصری ذریعے کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کی تعداد زیادہ نہیں ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے ذریعے کا کہنا ہے کہ واگنر کے عسکریت پسندوں کو لیبیا کے مرکز اور مشرقی لیبیا میں موجود ان کے ٹھکانوں سے بلایا گیا اور ان سب کو مرکزی لیبیا کی الجفرہ چھاونی میں جمع کیا گیا اور اس کے بعد روس روانہ کر دیا گیا ۔

العربی الجدید اس بارے میں لکھتا ہے کہ واگنر کے عسکریت پسندوں کے لیبیا سے نکلنے کی وجہ سے خاص طور پر مشرقی لیبیا میں فوجی پوزیشن کافی بدل جائے کی اور اس سے خلیفہ حفتر کی پوزیشن کمزور ہو جائے گی، خاص طور پر یہ کہ خلیفہ حفتر کے فوجیوں کی پوزیشن اچھی نہیں ہے اور فوجیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں، بد عنوانی میں اضافہ ہو گیا اور فوج پر خلیفہ حفتر کے بیٹے صدام حفتر کے تسلط سے بھی لوگوں میں ناراضگی ہے۔

ٹیگس