Mar ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۷ Asia/Tehran
  • یوکرین کو ہتھیاروں سے بھر دیا گیا، روس کا دعوی، 50 طیاروں سے اترے اسلحے

روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی کے فوجی اقدامات شروع ہونے سے پہلے امریکا، برطانیہ اور امریکا کے اتحادی ممالک کے 50 سے زائد طیارے اسلحے اور فوجی ساز و سامان لے کر یوکرین اترے تھے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے حوالے سے فارس نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، پولینڈ، لیتھوانیا اور امریکا کے دوسرے اتحادی ممالک کے یوکرین میں روس کے خصوصی آپریشن سے پہلے 50 سے زائد فوجی طیارے فوجی ساز و سامان اور اسلحہ جات لے کر اترے۔

روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ صرف گزشتہ مہینے تقریبا دو ہزار ٹن پیشرفتہ ہتھیار اور فوجی ساز و سامان یوکرین بھیجے گئے ہیں اور صرف برطانیہ نے ہی تنہا دو ہزار اینٹی ٹینک میزائل اور ہتھیار یوکرین بھیجے ہیں۔

اس سے پہلے اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ دی تھی کہ امریکا نے 2021 کے دسمبر سے سیکڑوں ملین ڈالر کی فوجی امداد یوکرین بھیجی ہے۔

ٹیگس