پوتن نے یوکرین کے سامنے جنگ بندی کی شرط رکھ دی
Mar ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۳:۱۳ Asia/Tehran
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اتوار کو اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کو روکنے کے لئے کی ایف کو جنگ بند کرنی پڑے گی اور ماسکو کی سبھی شرطوں کو قبول کرنا ہوگا۔
پوتن نے اردوغان کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ یوکرین میں روس کا اسپیشل آپریشن اسی وقت رک سکتا ہے جب کی ایف حملے بند کرے اور روس کے مطالبات پورے کرے۔
کرملن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو یوکرنی فریق کے ساتھ مذاکرات کی یقین دہانی کروائی ہے۔
اس کے ساتھ پوتن نے خبردار بھی کیا کہ اگر یوکرین نے مذاکرات کو اپنی فوج کو دوبارہ منظم کرنے کے موقع کے طور پر استعمال کیا تو اس کا برا انجام ہوگا۔