شام میں سرگرم امریکہ کے پروردہ دہشتگرد یوکرین میں داخل
امریکہ کے حمایت یافتہ دہشتگرد شام سے یوکرین پہونچ گئے ہیں۔
نیوز ایجنسی اسپوتنک کے مطابق، جنگ سے نمٹنے کے بہانے 450 دہشتگرد یوکرین پہونچے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، ان دہشتگردوں میں زیادہ کا تعلق سابق دہشتگرد گروہ جبھت النصرہ سے ہے جس نے اپنا نام بدل کر تحریر الشام رکھ لیا ہے۔ منگل کو ان دہشتگردوں کو یوکرین میں داخل ہوئے 3 دن ہو چکے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ یوکرین میں سنہ 2014 سے مشرقی علاقہ دونباس، مقامی حکومت کے خلاف مغرب نوازوں کی بغاوت کے بعد سے، حکومت اور اسکے مخالفین کے درمیان لڑائی کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ابھی حال میں ایف مخالف فورسز کے ٹھکانے پر یوکرینی توپخانوں کے حملے کے بعد، اس ملک میں سیاسی بحران شدید ہو گیا ہے۔
روس کی سرحد کے قریب مغرب کی حالیہ سرگرمیوں اور دونباس کی انتظامیہ نے روس سے فوجی مدد بھیجنے کی درخواست کی جس کے بعد، روسی صدر ملادیمیر پوتین نے 24 فروری سے دونباس میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
روس اس کارروائي کو جنگ نہیں بلکہ عالمی پیمانے پر بڑی جنگ کو روکنے والے اقدام سے تعبیر کرتا ہے۔
روس نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کی سرزمین کے خلاف یوکرین کو خطرہ بننے کا موقع نہیں دے گا۔